شہر قائد میں بہادرآباد کے علاقے دھوراجی میں فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 37 سالہ جوان ع??نان ع??اسی ??اں بحق ہوگئے۔
مقتول کے بارے میں پو??یس نے تصدیق کی ہے کہ وہ ملیر کینٹ میں 23 ایف اینڈ ٹی یونٹ میں تعینات تھا اور دو بچوں کا والد تھا۔
تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ بہادرآباد کے علاقے مریم مسجد، آدم جی نگر بلاک بی دھوراجی کالونی میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص ??اں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پو??یس کے مطابق مقتول کی شناخت عدنان ع??اسی ولد ابراہیم عباسی کے طور پر کی گئی ہے، جو ایبٹ آباد کا رہائشی تھا۔
مقتول کے برادر نسبتی بلال عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ عدنان ع??اسی پاک فوج کے 23 ایف اینڈ ٹی یونٹ میں تعینات تھے اور وہ آدم جی نگر کا رہائشی تھا۔ مقتول کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔
پو??یس کے مطابق، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم واردات کے لیے پہلے سے گھات لگائے کھڑا تھا۔
جیسے ہی عدنان ع??اسی گھر سے کچھ فاصلے پر آیا ملزم نے پہلے اس کے سر پر بٹ مارا اور پھر گردن پر گولی ماری۔ جب مقتول نیچے گ??ا، تو ملزم نے اس کا پرس اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگیا۔
پو??یس نے اس واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کا شبہ ظاہر کیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ پو??یس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں مکمل کیا جا چکا ہے، اور پو??یس مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات میں مصروف ہے۔