کھار??در میں فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پولیس فائرنگ کے واقعہ کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھار??در میں نجی اسپتال کے باہر فائرنگ کے واقعے میں خاتون جاں بحق ہوگئی اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 25 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی جس کی امجد سے دوسری شادی تھی جبکہ واقعہ بغدادی کے علاقے کھار??در میں قائم نجی اسپتال کے باہر پیش آیا تھا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ فاطمہ کے بھائیوں نے اس کے پہلے شوہر کو کسی تنازعے کی وجہ سے قتل کیا تھا جس پر مقتولہ کا اس کے پہلے شوہر کے گھر والوں سے تنازعہ اور لڑائی جھگڑ?? چل رہا تھا ، مقتولہ کا ایک رشتے دار عبد??لح??یظ جو ??ہ نجی اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ ہے جو ??ہ اسے تنگ کرتا تھا اور اس حوالے فاطمہ عبد??لح??یظ کی شکایت کرنے کے لیے نجی اسپتال بھی آئی تھی۔
نجی اسپتال سے واپس جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ عبد??لح??یظ نے باہر کھڑے ارباز نامی ملزم جو ??ہ مقتولہ فاطمہ کے مقتول شوہر کا بھائی ہے اسے فون کال کر کے بتایا کہ تمھاری بھابھی اسپتال آئی ہوئی ہے جس پر ملزم ارباز نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر فاطمہ کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ عبد??لح??یظ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا گیا جس سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او بغدادی ارشد رند کی جانب سے ابتدائی طور پر واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی کی ہلاکت کا بتایا گیا تاہم پولیس نے شوہر سے جب تحقیقات کی تو واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ سامنے آیا ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس اسپتال کے باہر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے تاکہ واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا سکے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔