نیٹی جیٹی ??ل پر ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔
جیکسن تھانے کی حدود میں کیماڑی کے ??لاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی جاتے ہوئے ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔
حادثے کے ??عد تیل بہنے کی وجہ سے پل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، جس کے ??عد گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
واقعے کے ??عد شہری ڈرم لے کر حادثے کے مقام پر پہنچی اور تیل جمع کرنے لگے، جب کہ کئی افراد ک?? پھسلنے کی وجہ سے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس اور دیگر اداروں نے امدادی کارروائی شروع کرکے ??ادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہے، تاہم عملہ مو??ود ہے جو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کو??اں ہے۔